مراکو میں مقیم یہودی برادری کورونا وائرس سے بری طرح متاثر، مملکت میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں میں 10 فیصد یہودی شامل,,,,
کورونا کی وباء کے دوران شادی میں شرکت سے یہودی برادری کے 12 افراد ہلاک۔ مراکو میں مقیم یہودی برادری کورونا وائرس سے بری طرح متاثر، مملکت میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں میں 10 فیصد یہودی شامل۔ تفصیلات کے مطابق مراکو میں مقیم یہودی برادری کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ شادی اور مذہبی تقریب میں شرکت کے بعد یہودی قبیلے کے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مارچ کے مہینے کے اوائل دنوں میں مملکت کے کورونا سے بچاؤ کے لیے عائد لاک ڈاؤن سے کچھ روز قبل مراکو کے یہودی قبیلے کے افراد نے ساحلی علاقے میں واقع شہر اگادیر میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ برادری کے سربراہ نے بتایا کہ اس شادی میں ان کے ہمراہ بیرون ملک سے آئے مہمان بھی شریک تھے۔
مراکو میں یہودی کمیونٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مذہبی تقریب میں ملنا ایک المیہ ثابت ہوا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے 12 افراد میں سے اسرائیل لیبر پارٹی کے سربراہ کے 3 رشتہ دار بھی شامل تھے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مراکو میں یہودی برادری کے افراد کی تعداد 2500 سے 3000 کے درمیان ہے۔
پھر اس سے کچھ دن بعد تمام لوگ ایک مذہبی تقریب میں ملے۔
No comments:
Post a Comment