متحدہ عرب امارات نے اس صورتحال میں تعاون نہ کرنے والے ممالک پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا//
متحدہ عرب امارات نے مملکت میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کی پیشکش کی ہے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیرغلام دستگیر نے کہا ہے کہ یواےای میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی اولین ترجیح ہے، اردوپوائنٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہے۔
مملکت میں موجود ہزاروں پاکستانی اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں، پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے لگتا ہے جیسے وہ لاوارث ہوگئے ہیں اورانہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ان ممالک پر پابندیاں لگانے کا عندیہ بھی دیا ہے جو اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ اماراتی وزارتِ انسانی وسائل نے کہا ہے کہ جو ممالک اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہے ان کیلئے کوٹہ سسٹم متعارف کروایا جاسکتا ہے جس کے تحت ان ممالک سے مخصوص تعداد میں ہی افرادی قوت کو مملکت میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں لاک ڈاؤن ہے اور روزی کمانے کیلئے جانے والے افراد بیروزگار ہورہے ہیں اور اب وہ اپنے وطن واپس ,,,,,جانا چاہتے ہیں

No comments:
Post a Comment