Sunday, 12 April 2020

عبد العلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان کل صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے پاس وزارت کونسی ہوگی یہ فیصلہ بعد میں کیا جائے گا
یاد رہے کہ گزشتہ سال 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔
نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد عبدالعلیم خان نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا تھا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آف شور کمپنیوں کا مقدمہ ہے

No comments:

Post a Comment

فیورٹ پوسٹ

کیو فار قرآن: روزانہ قرآن پڑھنے کی عادت اپنائی کیو فار قرآن ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جو کہ لوگوں میں قرآن پڑھنے کی عادت کو اپنانے کےل...