Tuesday, 21 April 2020

کراچی:ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کرونا رپورٹ پاذیٹیو آگی

کراچی:ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کرونا رپورٹ پاذیٹیو آگی

کراچی: ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ذرائع کے مطابق سماجی کارکن فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایسے افراد کی فہرست تیار کی جارہی ہے جن سے انہوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے کچھ عملے اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

واضح رہےکہ فیصل ایدھی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے چیک پیش کیا تھا 

No comments:

Post a Comment

فیورٹ پوسٹ

کیو فار قرآن: روزانہ قرآن پڑھنے کی عادت اپنائی کیو فار قرآن ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جو کہ لوگوں میں قرآن پڑھنے کی عادت کو اپنانے کےل...