Sunday, 10 May 2020

امریکا پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے تک نوجوان ویڈیو بناتا رہا

 امریکا  پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے تک نوجوان ویڈیو بناتا رہا

انڈیانا پولس : امریکہ کی پولیس نے تیز رفتار کار سوار کو تعاقب کر کے گولیوں سے بھون ڈالا، اس سارے واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شمالی صوبہ انڈیانا کی دارالحکومت انڈیانا پولس میں  سیاہ فام کار سوار کا تعاقب کرکے فائرنگ کی گئی جو اس کی موت کا باعث بن گئی۔

انڈیانا پولیس کو اطلاع ملی کہ مشی گن 30اسٹریٹ پر ایک سیاہ فام کار سوار انتہائی تیزی اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کررہا ہے جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کار کا پیچھا کیا۔

مذکورہ سیاہ فام نوجوان کار ڈرائیو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو پر دوستوں سے خوشگوار موڈ میں محو گفتگو تھا، ویڈیو میں نوجوان میوزک سن رہا ہے اور پس منظر میں پولیس سائرن کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔ اس نے بتایا کہ پولیس اس کے پیچھے چل رہی ہے اب وہ دوبارہ جیل نہیں جانا چاہتا۔

اس نے اپنی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، اسی دوران پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا نوجوان نے مشی گن کی 62ویں اسٹریٹ پر کار روکی اور ہاتھ اٹھا کر باہر نکل آیا۔

اسی دوران فائرنگ کی آواز آتی ہے اور چیخنے چلانے کی آوازیں بھی ریکارڈ ہوجاتی ہیں،اس موقع پر متعدد گولیاں چلتی ہیں اور موبائل کیمرہ آسمان کی جانب فکس رہتا ہے۔

اس نوجوان کی شناخت سرکاری طور پر21 سالہ ڈریاسجن ریڈ کے نام سے کی گئی ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سے مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں وہ فائرنگ کا نشانہ بنا لیکن دوسری جانب واقعے کی ویڈیو پولیس کے مؤقف کے برعکس منظر پیش کررہی ہے۔۔

No comments:

Post a Comment

فیورٹ پوسٹ

کیو فار قرآن: روزانہ قرآن پڑھنے کی عادت اپنائی کیو فار قرآن ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جو کہ لوگوں میں قرآن پڑھنے کی عادت کو اپنانے کےل...