Sunday, 10 May 2020

کیو فار قرآن: روزانہ قرآن پڑھنے کی عادت اپنائی

کیو فار قرآن ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جو کہ لوگوں میں قرآن پڑھنے کی عادت کو اپنانے کےلئیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے اب آپ اپنی رفتار اور وقت کے مطابق قرآن پڑھ سکتے ہیں۔ یہ ایپلیکیشن اینڈرائیڈ اور ایپل سمارٹ فون پر  دستیاب ہے۔ اور اب اس رمضان اس کا ویب ورژن بھی لانچ ہو چکا ہے۔
گیمیفیکیشن : حوصلہ افزائی کے لیولز
کسی بھی گیم کی طرح اس ایپ میں بھی یوزر کی دلچسپی قائم رکھنے کے لئیے مختلف لیولز رکھے گئے ہیں۔

  کیو فار قرآن میں یوزر صرف اپنا روزانہ کا وقت معین کرنا ہے اور پھر یہ ایپ اُسی کے مطابق روزانہ اور ہفتہ وار کی بنیاد پر یوزر کو ٹاسک فراہم کرتی ہے۔ اور ان ٹاسک کے مکمل ہونے پر یوزر اگلے لیول پر پہنچ جاتا ہے۔ یہ فیچر نوجوانوں میں روزانہ قرآن پڑھنے کی عادت  کی حوصلہ افزائی کے لئے متعارف کرایا گیا ہے۔



اہم فیچر:  ذاتی یا  گلوبل ایونٹ
اس ایپ کا سب سے اہم فیچر قرآن پڑھنے کا ایونٹ اور اجتماعی قرآن خوانی ہے، اس ایپ میں پوری دنیا سے یوزرز اپنا ذاتی ایونٹ مختلف وجوہات کی بنا پر قرآن پڑھوانے کے لئے بنا سکتے ہیں۔

مثلا ایصالِ ثواب کے لئیے، نئے گھر کے لئے، یا پھر نئے بچے کی پیدائش کی خوشی پر  وغیرہ۔ بس ایونٹ بنائے اور اپنے تمام عزیز و اقارب کو آن لائن انوائٹ کریں۔ اسکے علاوہ آپ اپنے عزیز و اقارب کے علاوہ پوری دنیا سے مسلمانوں کو بھی اپنے ایونٹ میں شمولیت کی دعوت دے سکتے ہیں۔ اور  کسی گلوبل ایونٹ میں شامل ہو کر قرآن مکمل کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

اپنی پیش رفت پر نظر رکھئیے
اس ایپ کے ذریعے اب آپ اپنی پراگریس (پیش رفت) پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔ یوزر کی ذاتی پراگریس سکرین پر اُسکی پڑھی جانے والی کل آیات کی تعداد، یوزر لیول،  یوزر کی ھفتہ وار پراگریس ، اور  اُن مکمل شدہ  قرآن کی تعداد جن میں یوزر نے اپنا حصہ ڈالا ہے، یہ سب ظاہر ہوتا ہے۔ جبکہ ہوم سکرین پر آن لائن ریڈرز کی کل تعداد ، پڑھی جانے والی کل تعداد، اور مکمل شدہ قرآن ِ پاک کی کل تعداد ظاہر ہوتی ہے۔

30 سال بعد قاتل گرفتار مگر کیسے

30 سال بعد قاتل گرفتار مگر کیسے 


آئیوا: امریکی ریاست آئیوا میں 3 خواتین کے ایک بے رحم قاتل کو 30 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز امریکی ریاست آئیوا میں پولیس کے تفتیش کاروں نے ایک ہیوی ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے کہا ہے کہ مذکورہ شخص نے 1990 میں تین خواتین کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 58 سالہ کلارک پیری بالڈوِن نے 1990 کے شروع میں تین خواتین کو قتل کر کے ان کی لاشیں دو امریکی ریاستوں وائیومنگ اور تنیزی میں پھینک دی تھیں، ملزم کو تیس سال بعد ڈی این اے ثبوت کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔
مذکورہ ملزم کو آئیوا کے علاقے واٹرلو میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا، اس پر تین خواتین کے قتل کا الزام لگایا گیا جن میں سے دو حاملہ تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ بالڈوِن قتل کے دیگر حل طلب کیسز میں بھی ملوث تو نہیں۔
بالڈوِن کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیش کاروں نے مقتول خواتین کی لاشوں سے حاصل کردہ شواہد سے تیار کیے گئے ڈی این اے پروفائلز کا سہارا لیا، گزشتہ برس ہی پولیس نے دیکھ لیا تھا کہ مذکورہ ملزم کا ڈی این اے پروفائل ان خواتین کے پاس سے ملے شواہد سے مماثلت رکھتا ہے۔
تفتیش کاروں نے کمرشل جینیالوجی ڈیٹا بیس میں ایک مشتبہ شخص کا ڈی این اے پروفائل پانے کے بعد بالڈوِن کے گرد گھیرا تنگ کر لیا تھا، اس کے بعد گزشتہ ماہ ایف بی آئی نے خفیہ طور سے بالڈوِن کے گھر کے کچرے سے اس کا ڈی این اے حاصل کر کے میچ کیا تو وہ ایک نکلا۔
1997 میں بالڈوِن کو سیکرٹ سروس کے ایجنٹس نے مسوری میں اس کے اپارٹمنٹ سے جعلی امریکی کرنسی بنانے کے جرم میں بھی گرفتار کیا تھا، جس پر اسے 18 ماہ کی قید ہوئی اور وہ 1999 میں رہا ہوا

بھارتی شہری سائیکل پر دلہن لے آیا

بھارتی شہری سائیکل پر دلہن لے آیا  

 دہلی : کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے جاری لاک ڈاؤن بھارتی شہری کو اپنی دلہن بیاہ کر لانے سے نہ روک پایا، کلکو نامی بھارتی شہری نے اپنی دلہن کو لینے 100 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر طے کرلیا۔

عالمگیر کی وبا قرار دیئے جانے والے کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پر قابو کےلیے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو گزشتہ کئی روز سے جاری ہے اور اس دوران کسی قسم کے مذہبی، سماجی و سیاسی اجتماع کے انعقاد پر پابندی ہے۔

لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو کے باعث متعدد افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور بہت سے ایسے واقعات میں دیکھنے کو ملے ہیں جس میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب منعقد کرنے پر دلہا کو ہی گرفتار کرلیا اس کے باوجود بھارت میں شادی کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کا 23  سالہ کلکو نامی رہائشی اپنی دلہن کو بیاہنے سائیکل پر سو کلومیٹر کا سفر طے کرکے گاؤں پونیا پہنچ گیا اور شادی کے بعد دلہن کو سائیکل پر ہی بٹھا کر واپس گھر لے آیا۔

دلہا کا کہنا تھا کہ پولیس نے شادی کےلیے باراتیوں کو ساتھ لیجانے کو منع کیا تھا جس پر میرے دوستوں نے مجھے ملتوی نہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا اکیلے جاکر دلہن کو لے آؤ، اسی لیے میں نے سائیکل پر 100 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔

دلہے کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی کو یادگار بنانا چاہتا تھا کہ یہ نہیں جانتا کہ میری شادی ایسے حالات میں ہوگی وہ خود بخود یادگار اور خبر بن جائے گی



کورونا علاج میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

کورونا علاج میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی



کراچی: این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا ہے کہ پیسوامیونائزیشن تھراپی سے کورونا کا پہلا مریض صحتیاب ہو گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہر شمسی نے بتایا کہ پلازمہ ٹرانسفیوژن سے ایک کورونا کامریض ٹھیک ہوگیاہے، صحتیاب ہونےوالےشخص کاتعلق کراچی سے ہے اور اسے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرطاہرشمسی کے مطابق مریض کو30اپریل کوپلازمہ لگایاگیاتھا اور 8مئی کو مریض مکمل صحتیاب ہوگیاتھا، اس وقت ایک درجن سےزائد مریضوں پرتھراپی استعمال کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک شخص صحتیاب ہونےکےبعدایک سےزیادہ بارپلازمہ دےسکتا ہے تاہم روزے کی حالت میں پلازمہ ڈونیٹ نہ کریں اور افطارکےبعددےدیں۔

ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب ہونےوالے مریضوں سےدرخواست ہےہمیں پلازمہ دیں،جتنے زیادہ پلازمہ دیے جائیں گے اتنے ہی کورونا مریضوں کاعلاج ہو سکےگا، جن کوبھی پلازمہ لگایا ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا تھا کہ سندھ حکومت نے پلازمہ ٹیکنیک سےعلاج کی اجازت دے دی ہے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کا علاج چاروں صوبوں میں ہوگا۔

ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا تھا کہ کورونامریضوں کےعلاج کیلئے تمام حکومتوں سے ملکر کام کریں گے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کو آئی سی یو، وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ علاج کیلئےکوروناوائرس سےصحت یاب افراد کا پلازمہ لیا جائے گا، پلازمہ ٹیکنیک کورونا کے علاج میں بڑی پیشرفت ہے، حکومت کے ساتھ مل کراسی ہفتے لائحہ عمل طے کرلیں گے

کیا آپ کرونا برگر کھانا پسند کریں گے

کیا آپ کرونا برگر کھانا پسند کریں گے


ہنوئی : ویتنامی شیف نے مہلک ترین کرونا وائرس کے مشابہ کرونا برگر متعارف کروا کر دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر میں اپنا خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے لیکن ویتنامی شیف نے وائرس سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کا برگر بنادیا۔

شیف نے گزشتہ ماہ کرونا برگر کی رونمائی کرائی تھی جس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ویتنامی شیف ہوانگ تانگ نے سب سے پہلے کرونا برگر تیار کیا تھا جس کی شہرت اب دنیا بھر میں ہوچکی ہے اور اب دیگر ممالک میں بھی کرونا برگر تیار کیا جارہا ہے۔



ہوانگ تانگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آرام سے کرونا برگر کھا سکتے ہیں انہیں برگر کھانے سے کوویڈ 19 کی وبا نہیں لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں : غیرسنجیدگی کی انتہا، بھارتیوں نے کرونا کو مذاق سمجھ لیا

ریستورانٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے ریستورانٹ میں داخل ہونے کےلیے جرایثم کش اسپرے والا گیٹ بھی نصب کررکھا ہے جبکہ ریستورانٹ کے اندر بھی وائرس سے محفوظ رہنے کےلیے بہترین انتظام کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ویت نام میں کرونا مریضوں کی تعداد 270 ہے جس میں سے 219 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں تعداد اب تک صفر ہے

امریکا پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے تک نوجوان ویڈیو بناتا رہا

 امریکا  پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے تک نوجوان ویڈیو بناتا رہا

انڈیانا پولس : امریکہ کی پولیس نے تیز رفتار کار سوار کو تعاقب کر کے گولیوں سے بھون ڈالا، اس سارے واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شمالی صوبہ انڈیانا کی دارالحکومت انڈیانا پولس میں  سیاہ فام کار سوار کا تعاقب کرکے فائرنگ کی گئی جو اس کی موت کا باعث بن گئی۔

انڈیانا پولیس کو اطلاع ملی کہ مشی گن 30اسٹریٹ پر ایک سیاہ فام کار سوار انتہائی تیزی اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کررہا ہے جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کار کا پیچھا کیا۔

مذکورہ سیاہ فام نوجوان کار ڈرائیو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو پر دوستوں سے خوشگوار موڈ میں محو گفتگو تھا، ویڈیو میں نوجوان میوزک سن رہا ہے اور پس منظر میں پولیس سائرن کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔ اس نے بتایا کہ پولیس اس کے پیچھے چل رہی ہے اب وہ دوبارہ جیل نہیں جانا چاہتا۔

اس نے اپنی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، اسی دوران پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا نوجوان نے مشی گن کی 62ویں اسٹریٹ پر کار روکی اور ہاتھ اٹھا کر باہر نکل آیا۔

اسی دوران فائرنگ کی آواز آتی ہے اور چیخنے چلانے کی آوازیں بھی ریکارڈ ہوجاتی ہیں،اس موقع پر متعدد گولیاں چلتی ہیں اور موبائل کیمرہ آسمان کی جانب فکس رہتا ہے۔

اس نوجوان کی شناخت سرکاری طور پر21 سالہ ڈریاسجن ریڈ کے نام سے کی گئی ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سے مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں وہ فائرنگ کا نشانہ بنا لیکن دوسری جانب واقعے کی ویڈیو پولیس کے مؤقف کے برعکس منظر پیش کررہی ہے۔۔

Saturday, 9 May 2020

ماں نے سوداسلف لانے بھیجا، بیٹا دلہن لے آیا

ماں نے سوداسلف لانے بھیجا، بیٹا دلہن لے آیا

بھارت میں صاحب آباد کے ایک تھانے میں پولیس اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب ایک خاتون نے انہیں انوکھی شکایت کی۔ خاتون نے انہیں بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو سودا سلف خریدنے کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ واپس پر اپنی دلہن کو ساتھ لے آیا ۔
خاتون نے کہا ”میں نے آج اپنے بیٹے کو سودا سلف خریدنے کے لیے بھیجا تھا، لیکن جب وہ واپس آیا تو اس کے ساتھ اس کی بیوی تھی۔
میں یہ شادی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں
اسی دوران دولہے 26 سالہ گڈو نے بتایا ”میں نے سویتا سے 2 ماہ پہلے ہردوارکے آریہ سماج مندر میں شادی کی تھی، تاہم اس وقت گواہوں کی کمی کے باعث ہم شادی کا سرٹیفیکیٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔میں نے بعد میں بھی ہردوار جا کر سرٹیفیکیٹ لینے کی کوشش کی لیکن لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔“ گڈو نے مزید بتایا ”ہردوار سے واپسی پر سویتا دہلی میں ایک کرائے کے گھر میں رہ رہی تھی، تاہم آج میں نے فیصلہ کیا کہ اسے اپنی ماں کے گھر لے آؤں کیونکہ سویتا نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرائے کا گھر چھوڑنے کا کہا تھا۔

صاحب آباد پولیس نے اس گھریلو تنازعے کا حل نکالتے ہوئے دہلی میں کرائے کے مکان کے مالک سے بات کی اور انہیں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اس جوڑے کو مکان میں رہنے دے

فیورٹ پوسٹ

کیو فار قرآن: روزانہ قرآن پڑھنے کی عادت اپنائی کیو فار قرآن ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جو کہ لوگوں میں قرآن پڑھنے کی عادت کو اپنانے کےل...