"اے آر وائی کہتا ہے جیو جھوٹا، جیو کہتا ہے اے آر وائی جھوٹا لیکن جب مولانا طارق جمیل سب کو جھوٹا کہتے ہیں تو ۔۔۔ " رابعہ انعم نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں
جیو نیوز کی سابق اینکر پرسن رابعہ انعم کا کہنا ہے کہ جیو اے آروائی کو اور اے آر وائی جیو کو جھوٹا کہتا ہے لیکن جب مولانا طارق جمیل سب کو جھوٹا کہتے ہیں تو آگ لگ جاتی ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں رابعہ انعم نے کہا کہ " پی ٹی آئی کہتی ہے کہ جیو جھوٹا ہے، پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ اے آر وائی جھوٹا ہے، اے آر وائی کہتا ہے جیو جھوٹا ہے، جیو کہتا ہے اے آر وائی جھوٹا ہے۔ لیکن جب مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ سب جھوٹے ہیں تو سب کو آگ لگ جاتی ہے۔"
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم کی کورونا ریلیف فنڈ کیلئے کی گئی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں مولانا طارق جمیل نے میڈیا کو جھوٹا کہا تھا۔ ان کی اس بات پر میڈیا میں خوب واویلا ہوا ، بعض اینکرز نے مولانا طارق جمیل کو اپنے بیان پر معافی مانگنے پر مجبور کردیا تھا۔۔
No comments:
Post a Comment