Saturday, 9 May 2020

ماں نے سوداسلف لانے بھیجا، بیٹا دلہن لے آیا

ماں نے سوداسلف لانے بھیجا، بیٹا دلہن لے آیا

بھارت میں صاحب آباد کے ایک تھانے میں پولیس اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب ایک خاتون نے انہیں انوکھی شکایت کی۔ خاتون نے انہیں بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو سودا سلف خریدنے کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ واپس پر اپنی دلہن کو ساتھ لے آیا ۔
خاتون نے کہا ”میں نے آج اپنے بیٹے کو سودا سلف خریدنے کے لیے بھیجا تھا، لیکن جب وہ واپس آیا تو اس کے ساتھ اس کی بیوی تھی۔
میں یہ شادی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں
اسی دوران دولہے 26 سالہ گڈو نے بتایا ”میں نے سویتا سے 2 ماہ پہلے ہردوارکے آریہ سماج مندر میں شادی کی تھی، تاہم اس وقت گواہوں کی کمی کے باعث ہم شادی کا سرٹیفیکیٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔میں نے بعد میں بھی ہردوار جا کر سرٹیفیکیٹ لینے کی کوشش کی لیکن لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔“ گڈو نے مزید بتایا ”ہردوار سے واپسی پر سویتا دہلی میں ایک کرائے کے گھر میں رہ رہی تھی، تاہم آج میں نے فیصلہ کیا کہ اسے اپنی ماں کے گھر لے آؤں کیونکہ سویتا نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرائے کا گھر چھوڑنے کا کہا تھا۔

صاحب آباد پولیس نے اس گھریلو تنازعے کا حل نکالتے ہوئے دہلی میں کرائے کے مکان کے مالک سے بات کی اور انہیں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اس جوڑے کو مکان میں رہنے دے

پتوکی میں سفاک نوجوان نے 3 سالہ یتیم بچی کودادا کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بزرگ دادا غم سے انتقال کر گئے

پتوکی میں سفاک نوجوان نے 3 سالہ یتیم بچی کودادا کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بزرگ دادا غم سے انتقال کر گئے 


بچی کی والدہ کے ملزم کے ساتھ گہرے ناجائز تعلقات تھے، بچی کے بزرگ دادا عبدالحمید غم سے انتقال کر گئے، پولیس نے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرلیا  درندہ صفت نوجوان نے 3 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا۔ بچی کی والدہ کے ملزم کے ساتھ گہرے ناجائز تعلقات تھے، بچی کے بزرگ دادا عبدالحمید غم سے انتقال کر گئے، پولیس نے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بدبخت نوجوان نے 3 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بچی کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر پتوکی لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کو لاہور ریفر کر دیا۔ متاثرہ بچی کی حالت تشویش ناک ہے اور بچی چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کی والدہ کے ملزم کے ساتھ گہرے ناجائز تعلقات تھے۔ اپنی پوتی کے ساتھ ہوئے انسانیت سوز سلوک پر ننھی بچی کا بزرگ دادا عبدالحمید غم سے انتقال کر گیا
ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے عابد نامی مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بچی کے چچا کی درخواست پر پولیس نے بچی کی والدہ ذرینہ بی بی اور اوباش ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیا گیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کے نواحی گاؤں چک نمبر 37 میں درندہ صفت اوباش ملزم عابد نے گھر میں گھس کر تین سالہ معصوم بچی ایمان فاطمہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
بچی نے چیخ پکار شروع کردی تو ملزم نے بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ سفاک ملزم کی جانب سے ننھی معصوم کلی کو درندگی کا نشانہ بناتے وقت بچی کا دادا عبدالحمید بھی موجود تھا جس نے سارا وقع اپنی آنکھوں سے دیکھا مگر عبدالحمید فالج کا مریض تھا جو ملزم کا سامنا نہ کرسکا۔ بچی کا دادا شور شرابا بھی کرتا رہا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ بچی کا دادا گزشتہ رات بچی کے غم میں انتقال کر گیا۔
بچی کے چچا محمد اکرم کے مطابق ان کی 3 سالہ بھتیجی ایمان فاطمہ گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم عابد گھر میں آیا اور بچی کے ساتھ زیادتی شروع کر دی، بچی کے شور کرنے پر بچی پر تشدد بھی کیا گیا۔ بچی کے چچا نے مزید بتایا کہ بچی کی والدہ زرینہ بی بی اور ملزم عابد کے درمیان گہرے مراسم تھے۔ بچی کی والدہ زرینہ بی بی بچی کو زخمی حالت میں پتوکی لائی جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کو لاہور جناح اسپتال ریفر کر دیا اور جناح اسپتال سے بچی کو چلڈرن ہسپتال ریفر کردیا گیا جہاں پر ننھی بچی زیر علاج ہے۔
متاثرہ بچی کے رخسار پر دانتوں سے کاٹنے کے نشانات واضح ہیں۔ بچی کے چچا محمد اکرم کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر پتوکی نے ملزم عابد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈی پی او قصور زاہد نواز نے واقع کا نوٹس لے کر ڈی ایس پی پتوکی کی سربراہی ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم عابد کو فوری گرفتار کر لیا۔



روزہ رکھنے کے وہ فوائد جنہیں جان کر غیر مسلم بھی اسلام کی تعلیمات پر عش عش کر اٹھیں

روزہ رکھنے کے وہ فوائد جنہیں جان کر غیر مسلم بھی اسلام کی تعلیمات پر عش عش کر اُٹھیں

روزہ قرب الہٰی کا ذریعہ تو ہے ہی، لیکن اس کے کچھ ایسے فوائد بھی ہیں کہ سن کر غیرمسلم بھی اسلامی تعلیمات پر عش عش کر اٹھیں۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق روزے کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ اس میں بھوکا پیاسا رہنے سے ان مستحق لوگوں کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے جنہیں دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ رمضان کے دوران امیر، غریب، بڑے، بوڑھے ہر طرح کے لوگ مساجد میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس سے مسلم بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے اور باہمی محبت بڑھتی ہے۔


ان دو سماجی فوائد کے ساتھ روزے کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں۔ روزہ دماغ اور دل کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس سے بلڈپریشر مستحکم ہوتا ہے، چربی ختم ہوتی ہے۔ پٹھوں کو تقویت ملتی ہے۔ غرض روزے سے پورے جسم کی مجموعی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور آدمی کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

روزے کے اخلاقی فوائد بھی بے شمار ہیں۔ روزہ ہمیں نظم و ضبط کی پابندی سکھاتا ہے اور صبر و شکر کی تعلیم دیتا ہے۔ روزے کے دوران مسلمان اللہ کی رضا کے لیے خود کو بھوکا پیاسا رکھتے ہیں، جس سے ان میں اپنی ذات کی نفی اور دوسروں کے لیے اچھا انسان بننے کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔

روزہ افضل ترین عبادت ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے بے شمار روحانی فوائد بھی ہیں۔ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ روزہ حصول تقویٰ کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ انسان کو اللہ کے قریب لیجاتا ہے۔ روزہ مسلمان معاشروں کے لیے کئی طرح کے معاشی فوائد کا بھی حامل ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران امیر لوگ دل کھول کر خرچ کرتے ہیں اور مستحقین کی مدد کرتے ہیں تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔ اس طرح غرباءکی کئی طرح کی ضرورتیں پوری ہوتی ہیں۔۔

وزیراعظم عمران خان ک ارتغرل کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ اردو میں دکھانے کی خواہش کا اظہار اس کا نام کیا ہے جانئے

وزیراعظم عمران خان کی ” ارتغرل“ کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ اردو میں دکھانے کی خواہش کا اظہار ، اس کا نام کیا ہے؟ جانئے

وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پی ٹی وی پر ترک ڈرامے ” ارتغرل“ ڈرامے کی اردو زبان میں نشریات شروع کر دی گئیں ہیں جسے پاکستانیوں کی جانب سے بے پنا ہ پسند کیا جارہاہے اور لاک ڈاﺅن میں تو عوام کی بڑی تعداد ڈرامے سے لطف اندوز ہو رہی ہے تاہم اب عمران خان نے ایک اور ڈرامہ بھی چلانے کی خواہش ظاہر کر دی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک کے سینیٹر اور عمران خان کے قریبی ساتھی فیصل جاوید خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ترکی کے ایک اور ڈرامے ” یونس امرہ“ کو بھی پاکستان میں اردو زبان میں دکھایا جائے ، یونس امرہ اسلامی شاعر تھے جن کی زندگی پر یہ ڈرامہ بنایا گیاہے ۔“


یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی وی پر نشر کیے جارہے ڈرامے ارتغرل دراصل ایسی شخصیت کی کہانی ہے جو کہ سلطنت عثمانیہ کے قیام کو عمل میں لانے والے ” عثمان غازی “ کے والد ارتغرل کی مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد پر مبنی ہے ، جنہوں نے غیر مسلموں کی مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو بڑے پیمانے پر ناکام بنایا اور اسلام کا جھنڈا بلند کیا ، ان کا تعلق ” قائی “ قبیلے سے تھے اور وہ اپنے والد سلمان شاہ کے بعد اس قبیلے کے سردار منتخب ہوئے ،،،



بیوی کے سامنے روتا ہوا ایسا شوہر شاید آپ نے بھی کبھی دیکھا ہو،وہ کیوں رویا ،وجہ جان کر آپ بھی رو دیں گے

بیوی کے سامنے روتا ہوا ایسا شوہر شاید آپ نے بھی کبھی دیکھا ہو،وہ کیوں رویا ،وجہ جان کر آپ بھی رو دیں گے ۔۔۔
آدھی رات کو اچانک بیوی کی آنکھ کھلی ۔ دیکھا شوہر غائب ہے۔ تفتیش کی نظروں سے اٹھی ۔ شوہر کچن میں کافی کاکپ منہ کو لگائے گہری سوچ میں مبتلا ہے ۔


بیوی نے شوہر کے آنسوؤں کی وجہ پوچھی تو شوہر بولا۔۔ ’’تمہیں یاد ہے کہ 20سال پہلے تم 18سال کی تھی اور ہم چوری چوری ملتے تھے‘‘۔ 

شوہر نے آہ بھری۔ الفاظ اس کے منہ سے نہیں نکل رہے تھے۔۔’’ اور تمہیں یاد ہے تمہارے باپ نے مجھے پکڑ لیا تھا‘‘۔

بیوی ساتھ والی کرسی پر بیٹھتے ہوئے ’’ہاں مجھے اچھی طرح یاد ہے ‘‘


’’شوہر تمہارے باپ نے مجھ پر شارٹ گن تانتے ہوئے کہا کہ یا تو تم میری بیٹی سے شادی کر لو یا پھر میں تمہیں 20سال کے لیے جیل بھجوا ا دیتا ہوں‘‘۔

’’ہاں ڈئیر ،یہ بھی اچھی طرح یاد ہے ‘‘

شوہر کی ہچکیاں بندھ گئیں،پھر آنسو پونچھتا ہوا بولا ’’ اگر اس وقت میں جیل میں ہوتا تو آج رہا ہو گیا ہوتا۔۔

نوسر باز نے بھری عدالت میں جج کی اجازت سے ایسا کام کردیا کہ پھر جج بھی سرتھام کر رہ گیا

نوسر باز نے بھری عدالت میں جج کی اجازت سے ایسا کام کردیا کہ پھر جج بھی سرتھام کر رہ گیا

ہالینڈ کی ایک عدالت میں جج صاحب بڑے پروقار انداز میں مقدمے کی سماعت کر رہے تھے ۔ عدالت میں موجود تمام افراد ادب سے خاموش تھے کہ ایک شخص ہاتھ میں چند اوزار لئے عدالت میں داخل ہوا اور جج صاحب سے نظریں چار کر کے اس نے عدالت کی دیوار پر لگے ہوئے قیمتی مگر بند کلاک کی طرف اشارہ کی۔۔۔
جج صاحب نے گردن کو خفیف سی حرکت دی، اس شخص نے کلاک اتارا اور چلا گیا۔


کئی دنوں بعد بھی کلاک کی خبر نہ آئی تو جج صاحب نے عملے کو بلا کر کلاک کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مستری اور کلاک دونوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا تو جج سر تھام کر رہ گئے  کہ بھری عدالت میں ایک نوسرباز انکو چونا لگاگیا ہے اور وہ اسکو جانچ نہ سکے ۔(ماہ نور اجمل ۔کراچی 


جب مولانا طارق جمیل سب کو جھوٹا کہتے ہیں تو

"اے آر وائی کہتا ہے جیو جھوٹا، جیو کہتا ہے اے آر وائی جھوٹا لیکن جب مولانا طارق جمیل سب کو جھوٹا کہتے ہیں تو ۔۔۔ " رابعہ انعم نے ایسی بات کہہ دی کہ  آپ بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں



جیو نیوز کی سابق اینکر پرسن رابعہ انعم کا کہنا ہے کہ جیو اے آروائی کو اور اے آر وائی جیو کو جھوٹا کہتا ہے لیکن جب مولانا طارق جمیل سب کو جھوٹا کہتے ہیں تو آگ لگ جاتی ہے۔


اپنے ایک ٹویٹ میں رابعہ انعم نے کہا کہ " پی ٹی آئی کہتی ہے کہ جیو جھوٹا ہے، پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ اے آر وائی جھوٹا ہے، اے آر وائی کہتا ہے   جیو جھوٹا ہے، جیو کہتا ہے اے آر وائی جھوٹا ہے۔ لیکن جب مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ سب جھوٹے ہیں تو سب کو آگ لگ جاتی ہے۔"

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم کی کورونا ریلیف فنڈ کیلئے کی گئی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں مولانا طارق جمیل نے میڈیا کو جھوٹا کہا تھا۔ ان کی اس بات پر میڈیا میں خوب واویلا ہوا ، بعض اینکرز نے مولانا طارق  جمیل کو اپنے بیان پر معافی مانگنے پر مجبور کردیا تھا۔۔


فیورٹ پوسٹ

کیو فار قرآن: روزانہ قرآن پڑھنے کی عادت اپنائی کیو فار قرآن ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جو کہ لوگوں میں قرآن پڑھنے کی عادت کو اپنانے کےل...